Aaj Logo

شائع 28 اگست 2024 09:04pm

کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 93 پیسے مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے من و عن اضافے کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری

یاد رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے الیکڑک صارفین کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے گذشتہ ہفتے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔ جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

حکومت کا آئی ایم ایف سے 2023 میں بلند ترین شرح سود پر قرضہ لینے کا انکشاف

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین سے مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیے جانے والا اضافہ اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔

اس سے قبل، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Read Comments