Aaj Logo

شائع 28 اگست 2024 03:26pm

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے ’پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت قرار دیتے ہوئے ریٹنگ ایک درجہ بہترکردی۔

موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ کم ہوگیا۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ چند روز میں 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے گا۔

Read Comments