Aaj Logo

شائع 28 اگست 2024 12:08pm

اسلام آباد ہائیکورٹ: کوریج سے روکنے کے معاملے پر پی سی بی سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے جواب طلب اور سیکریٹری بورڈ کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے، رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

Read Comments