Aaj Logo

شائع 28 اگست 2024 11:27am

پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی

پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کوکل صبح دس بجے طلب کی اہے۔

ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

Read Comments