ایکسپو سینٹرکراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیلی کام ایونٹ کا آغاز ہو گیا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔ ایونٹ سے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ تین روزہ ایونٹ میں معروف عالمی اور مقامی برانڈز شرکت کر رہے ہیں جن میں گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، اوڈو، ہواوے، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ سمیت 750 کمپنیاں شامل ہیں۔
ایونٹ ڈائریکٹر عمیر نظام اورشرکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹربرآمدات میں مسلسل اضافے اورمختلف ممالک میں مقامی کمپنیوں کی توسیع کے ساتھ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
آئی ٹی سی این ایشیا ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ تقریب میں 300 سے زائد مقررین اورمختلف ممالک سے 70,000 سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
ایونٹ دائریکٹرعمیر نظام نے بتایا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں اپنے قدموں کے نشانات اورشراکت داری کو بڑھا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سےتکنیکی سنگ میل پرمعیشت اورحکمرانی کے نظام کوبہتر بنایا رہا ہے، 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کو ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔