Aaj Logo

شائع 28 اگست 2024 12:01am

اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار ڈاکوؤں کے سہولت کار بن گئے

اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے، انکوائری کے بعد افسران اور اہلکار وں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ۔

مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی۔

انکوائری میں اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہوگئی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار نوکری سے فارغ کردیا گیا، سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون ، محمد نوید نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

Read Comments