Aaj Logo

شائع 27 اگست 2024 02:04pm

پولیس نے بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر نوجوان پر جرمانہ عائد کردیا

بھارت میں ایک شہری پر گاڑی چلانے کے دوران ’ہیلمٹ‘ نہ پہننے پر چلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا میں پیش آیا جب تشار سکسینا نامی نوجوان پر بھارتی ٹریفک پولیس نے ایک ہزار روپے کا چلان کر دیا، جس پر شہری نے بھی اس چلان پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔

تشار سکسینا نے جرمانے کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر نوئیڈا میں موجود نہیں تھے اور ایسا کوئی ٹریفک اصول نہیں جس کے تحت کار ڈرائیوروں کو ہیلمٹ پہننے کی ضرورت ہو۔

تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2023 میں پیش آیا جب سکسینا پر ہیلمٹ کے بغیر گاڑی ڈرائیو کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بھارتی شہری اتر پردیش کے رام پور علاقے کا رہائشی ہے جو نوئیڈا سے تقریباً 190 کلومیٹر دور ہے۔

موٹر وہیکل ایکٹ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، جبکہ کار ڈرائیوروں کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔ تشار سکسینا نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا پولیس ایسے کسی بھی ٹریفک اصول کی تحریری تصدیق فراہم کرے۔

Read Comments