خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے دیں گی، جس کی منظوری وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے دے دی ہے۔
بلوچستان: موسیٰ خیل سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 41 افراد جاں بحق
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے۔