Aaj Logo

شائع 26 اگست 2024 08:26pm

مولانا فضل الرحمان نے 7 ستمبر کو ’یوم الفتح‘ منانے کا اعلان کر دیا

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہونے پر مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو ’یوم الفتح‘ منانے کا اعلان کر دیا۔

جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہورہے، اس موقع پر مینار پاکستان لاہور میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد ہورہا ہے،50 سالہ یادگار تقریب کو ’یوم الفتح‘ کے نام سے منائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے 22 اگست کو سپریم کورٹ میں تاریخی فتح نصیب ہوئی، جمیعت علماء اسلام، وفاق المدارس دیگر دینی تنظیموں کے کارکنان اس کانفرنس کے لئے تحریک چلائیں گے ۔

جےیوآئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس دُگنے جذبے سے سرشار قوم یکجہتی اورختم نبوت ﷺ کے لئے مینار پاکستان میں جمع ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پر افسوس کااظہار کیا کہا کہ موسی خیل ،قلات،مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے مختالہ واقعات افسوسناک ہیں، درجنوں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی ومرکزی حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے، مقتولین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گرد کھلم کھلا پھر رہے ہیں۔ دعاہے کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

Read Comments