Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اگست 2024 07:54pm

حکومتی رویہ کی مذمت، پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے واک آؤٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومتی رویہ کی مذمت بھی کی ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ ہم حالیہ دہشتگردی اور ختم نبوت ﷺ کیس پر بات کرنا چاہتے تھے، ہمیں ان اہم معاملات پر بات کرنے سے روکا گیا، حکومت عوام کی آواز نہیں سنے گی تو ملک میں لاقانونیت بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پولیس افسران کی غفلت ہے، آئی جی پنجاب اور ڈی جی آپریشن پولیس کو استعمال کررہے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکروں کے گھروں پر ریڈ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

عمر ایوب نے پنجاب کے کچے کے علاقے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس پنجاب کو بر طرف کردیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ تحریک انصاف آٹھ ستمبر کو ہر صورت دھوم دھام سے جلسہ کرے گی۔

Read Comments