Aaj Logo

شائع 26 اگست 2024 04:09pm

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments