Aaj Logo

شائع 26 اگست 2024 03:35pm

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری

بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کرلی، اس حوالے سے نیپرا میں سماعت جاری ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑکی وصولی کے معاملے پر نیپرا میں چئیرمین وسیم مختار کی زیر صدارت سماعت جاری ہے جبکہ درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کپیسٹی چارجز میں اضافے کی وجہ سے یہ اثر پڑا ہے، بجلی کی فروخت میں کمی کی وجہ سے کپیسٹی چارجز مئں اضافہ ہوا۔

ممبر خیبرپختونخوا نیپرا نے کہا کہ کمپنیاں یہ بتائیں کہ کتنی بجلی اپ لوگوں نے اٹھائی، کمپنیاں بتائیں کتنا بجلی کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت جاری کردی

ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ تقسیم کار کمپنیوں پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ کپیسٹی چارجز میں اضافہ کیوں ہوا، ہمیں وجہ بتائی جائے ہمیں بھی شرمندہ کیا جارہا ہے، ہمیں وجہ بتائی جائے کہ بجلی کی سیل میں کمی کیوں ہوئی، ہمیں جنرل بتانے کی بجائے اعداد و شمار بتائے جائیں۔

حکام نے بتایا کہ سولرآئزئشن کی وجہ سے بجلی سیل میں کمی ہوئی جبکہ پیسکو اور گیپکو کی جانب سے نیٹ میٹرنگ سے انکار کا انکشاف ہوا ہے۔

ممبر سندھ نیٹ میٹرنگ سے روکنے پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ممبرسندھ نیٹ میٹرنگ لگانے سے کون منع کر رہا ہے، جس پر پیسکو حکام نے بتایا کہ پیسکو بورڈ نے منع کیا تھا۔

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری

ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ آپ کے بورڈ کا فیصلہ نیپرا رولز سے برتر ہے، بورڈ کے قابل چئیرمین تعینات ہوئے ہیں،صارف کو انکار کی وجہ کیا ہوتی ہے جبکہ نیپرا حکام نے کہا کہ سب سے زیادہ مسئلہ نیٹ میٹرنگ کا پیسکو میں ہے۔

Read Comments