لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 خواتین گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، کاروباری لین دین پر ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے 20 اگست کو بزنس مین سہیل محمود کو گلبرگ کے ہوٹل بلایا، وہاں عروج نامی لڑکی ایک مرد کے ساتھ آئی، تینوں نے تشدد کیا۔
ڈاکٹر ماہم پرس، بزنس کارڈ اور میری گاڑی لے کر چلی گئی جبکہ نامعلوم شخص نے گن پوائنٹ پر برہنہ کیا اور خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر مجبور کرتا رہا۔
اس دوران نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا، پھر دونوں اسے کمرے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے۔
پولیس کا کہناہے کہ کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیشن جاری ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھپاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔