Aaj Logo

شائع 25 اگست 2024 09:55am

گمبٹ میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق

سندھ کے شہر گمبٹ کے میں 2 گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

گمبٹ کے قریب بہارو رو تھانے کی حدود میں بھٹی برادری کے 2 گروپوں میں دیرینہ تنازع پر تصادم ہوگیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے صادق بھٹی، چنگچی ڈرائیور عامر جویو اور دوسرے گروپ کا قیوم بھٹی شامل ہیں جبکہ محبت بھٹی اور رفیق بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔

خیرپور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

چلاس : مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم قبائل میں زمین کا تنازع 47 جانیں نِکل گیا، فریقین سیز فائر پر آمادہ

اطلاع کے باوجود 3 گھنٹے بعد بہارو پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں جبکہ زخمیوں کو ورثا نے اسپتال منتقل کیا۔

Read Comments