اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےکی منصوبہ بندی ہورہی ہے، حکومت کئی دونمبری کرنے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کہتے ہیں قومی اسمبلی و سینیٹ میں کوئی ڈرامہ ہوسکتاہے ، جلسہ عمران خان نے ہی منسوخ کیا تھا۔
آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور آج صدر زرداری کو مولانا کے پاس بھیجا گیا ہے آصف زرداری کی بطورصدرملاقات غیرمعمولی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے، حکومت کئی دونمبری کرنے کی کوشش کررہی ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ میں کوئی ڈرامہ ہوسکتا ہے۔
جلسے کی منسوخی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ عمران خان نے ہی منسوخ کیا تھا اعظم سواتی نے ملاقات کرکے پیغام آگے پہنچایا۔
شعیب شاہین نی کہا کہ پرسنل چیٹ کومیڈیا پرنشرکرنامناسب نہیں، عمران خان کی بہنوں کاسیاست سےتعلق نہیں ہے ۔