پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا بیان سامنے آگیا کہا کہ حکومت نے علی امین گنڈا پور سے گزارش کی تھی، علی امین گنڈا پور نے ہی آگے پیغام پہنچایا، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے ہماری تجویز کو مانا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام آج تحریک انصاف کے تقسیم ہوتے نظر آ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زہر والا اور ہارپک والا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بشری بی بی نے زہروالا بیانیہ گھڑا تھا جس کی تصدیق خود علیمہ خان نے کی انھوں والے بیانیہ کو جھوٹا قرار دیا ۔
عمران خان کے حوا لے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا، اسٹیبلشمنٹ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔