جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سخت بیانات سامنے آنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سربراہ جے یو آئی کے گھر پہنچ گئے۔
صدرمملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر گئے اور انہیں بندوق تحفے میں پیش کی۔
گزشتہ دنوں اپنے جلسوں میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت بیانات دیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہہ چکے ہیںحکومت میں ملک کا نظام چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔
ایسے میں اچانک صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر پہنچے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔