Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اگست 2024 08:32pm

نتھیا گلی میں مقامی افراد کا سیاح فیملی پر حملہ

ایبٹ آباد نتھیاگلی میں مقامی افراد نے سیاح فیملی پر حملہ کر دیا ، سیاح فیملی پر حملہ مقامی ڈرائیورز اور ہوٹل ملازمین کی جانب سے کیا گیا.

نتھیاگلی پولیس کے مطابق سیاح اور مقامی ہوٹل مالکان کا پارکنگ پر جھگڑا ہواجس کے بعد پشاور سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو واپس جاتے ہوئے مقامی ٹٰیکسی ڈرائیورز اور ہوٹلز ملازمین نے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح فیملی کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے سیاح کی گاڑی پر پتھراؤ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی۔

ڈی ایس پی کے مطابق نتھیاگلی پولیس کے حرکت میں آنے پر ہوٹل مالکان میدان میں آگئے، مقامی افراد کی جانب سے سیاح فیملی کی گاڑی پر پتھراو اور ڈنڈے مارے گئے جس کے بعد فیملی حملہ کے خوف سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔

Read Comments