تیز رفتار گاڑیوں کی دنیا میں ایک پانچ سالہ بچے نے ریکارڈ قائم کرکے انقلاب برپا کردیا ہے، جس نے 312.2 کلو میٹر فی گھنٹی (194 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے لیمبورگینی چلا کر سرخیوں میں جگہ بنائی۔
پانچ سالہ زین سوفوگلو ترک موٹرسائیکل ریسر کینان سوفوگلو کا بیٹا ہے، جس نے 194 میل فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے لیمبوروگینی ریویلٹو چلا کر سب کو حیران کردیا۔
انسٹاگرام پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں ننھے زین کو 1001 ہارس پاور والی ہائبرڈ بیسٹ کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے ہیلمٹ پہنتے اور اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹس کار سیٹ پر بیٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اپنے والد کے ساتھ بیٹھے زین نے 312 کلومیٹر فی گھنٹہ (193.86 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائی اڈے کے رن وے پر مکمل تھروٹل برقرار رکھا۔
زین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ، جو اس کے والدین کے زیر انتظام ہے، ظاہر کرتا ہے کہ زبردست طاقت رکھنے والی گاڑیاں ان کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں۔
اکاؤنٹ میں اس کی موٹرسائیکلوں، گو کارٹس اور مختلف کاروں کو سنبھالنے کی ویڈیوز پیش کی گئی ہیں، جن میں ایک Tesla Model S Plaid سے کئے گئےڈونٹس بھی شامل ہیں، جبکہ ایک Nissan 200SX ڈرفٹ کار میں وہ حقیقی مہارت دکھاتے نظر آئے۔
یہاں تک کہ وہ صرف تین سال کی عمر میں فراری SF90 سے ڈونٹس بنانے میں کامیاب ہوا۔ اس تجربے نے واضح طور پر اسے لیمبوروگینی میں اپنے تازہ کارنامے کے لیے تیار کر دیا ہے۔
پوری ڈرائیو کے دوران، زین کی پوری توجہ مرکوز رہتی ہے، اس کی نظریں افق پر جمی رہتی ہیں۔ فنش لائن کو عبور کرنے کے بعد، وہ ڈیوائس پینل کو چیک کرتا ہے، ریئر ویو آئینے میں نظر ڈالتا ہے، اور پھر بریک لگاتے ہوئے اپنی توجہ سڑک کی طرف لوٹا دیتا ہے۔
یہاں تک کہ جب اس کے والد مبارکباد کیلئے ہاتھ پیش کرتے ہیں، زین آگے کے راستے سے نظریں ہٹائے بغیر جواب دیتا ہے۔
جشن کے لئے ڈونٹس کا مظاہرہ کرتے وقت، وہ رفتار تیز کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد کا احتیاط سے جائزہ لیتا ہے، سنجیدگی اور بیداری کی سطح کا مظاہرہ کرتا ہے جو اس کی عمر کے لیے متاثر کن ہے۔