Aaj Logo

شائع 24 اگست 2024 05:21pm

طاقت ور مون سون ہوائیں کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سبب بنیں گی

کل 25 اگست سے طاقت ور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے میں انٹری کو دینے کو تیار ہیں، جو کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک بارش کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ پر اثر انداز ہونے والا یہ اب تک کا سب سے طاقت ور سسٹم ہے، جو شدت اختیار کر کے ڈیپریشن بن سکتاہے، سسٹم کےاثرات سمندر میں طغیانی کی صورت میں رہیں گی۔

سسٹم جنوبی اور مغربی سندھ کو زیادہ متاثر کرے گا، آندھی، ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کراچی میں سسٹم کے اثرات 26 اگست سے بوندا باندی کی صورت میں نظر آئیں گے۔

سسٹم کے تحت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے سمندر میں طغیانی رہے گی، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔پورے اسپیل میں کراچی میں کچھ مقامات پر زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے، یہ سسٹم بحیرۂ عرب میں کراچی کے جنوب تک آئے گا۔

کراچی میں 27 سے 29 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، تیز بارش کے اسپیلز کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

Read Comments