Aaj Logo

شائع 24 اگست 2024 04:41pm

کھیل میں ایک بار پھر نفرت کا مظاہرہ: بھارت کا پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے اسے انکار

بھارت نے ایک بار پھر کھیل میں نفرت کو شمال کرتے ہوئے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔

تین کیوئسٹ احسن رمضان، حمزہ الیاس اور حسنین اختر کے ساتھ چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ اور ریفری نوید کپاڈیا نے ورلڈ انڈر سیون 17 اورانڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ویزہ درخواست جمع کروائَی تھی۔

لیکن بھارت نے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ یہ ایونٹ 24 سے 31 اگست تک بنگلور میں شیڈول ہے۔

شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی، ٹیم سے نکالنے کیلئے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس

چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ نے ویزہ درخواست مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تمام وزارتوں کے این او سیز لے کر ویزوں کے لیے اپلائی کیا تھا۔ ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقنی میڈلز سے محروم کیا ہے۔ ہم نے اس مسئلے پر انٹرنیشنل ورلڈا سنوکر ایسوسی ایشن اور بھارتی منتظمین سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

Read Comments