Aaj Logo

شائع 24 اگست 2024 02:52pm

پاک فوج نے گلگت بلتستان کے پہاڑ پر پھنسے 7 کوہ پیماؤں کو بچا لیا

پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے کیا گیا ریسکیو آپریشن کامیاب رہا ہے۔

ہفتے کو پاکستان آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کیا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے، کوہ پیماؤں کو 20 ہزار 100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔

اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments