بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی پر ایک وکیل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھیجا ہے، جس میں شکیب الحسن کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے بیرسٹر ساجب محمود عالم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
بنگلہ دیش اور پاکستان ٹیسٹ میچ میں شائقین کیلئے خوشخبری
لیگل نوٹس میں وکیل نے شکیب الحسن کو تحقیقات کیلئے واپس بنگلادیش بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ شکیب الحسن کو فوری طور پر ٹیم سے نکال کر واپس بنگلا دیش بلایا جائے، آئی سی سی رول کے مطابق مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل نہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
والد کو کرکٹ میچز نہ دکھانے کے پیچھے نسیم شاہ نے وجہ بتا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔