متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں یکم ستمبر سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے۔ امارات کے ٹائپنگ سینٹرز کئی عرصے سے مقیم غیر ملکیوں کی کالز اور انکوائریوں سے بھرے ہیں جو یہاں اپنی مستقل رہائش قائم کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ویزا ایمنسٹی اسکیم کی مدت کے دوران غیر قانونی رہائشیوں کو جرمانہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ یا تو رقم ادا کیے بغیر ملک چھوڑ سکتے ہیں یا جرمانے کی فکر کیے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں۔
امارات کے بزنس سینٹر کے آپریشن مینیجر فیروز خان نے بتایا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے اپنے ویزا مدت سے زائد یہاں قیام کیا، وہ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وہ کاغزی کام اور امارات میں دوبارہ قانونی طور پر رہائشی بننے کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس معاملے پر لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن طریقہ کار سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ امیگریشن حکام کی جانب سے تفصیلات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “اب سے چند دنوں میں، ہمیں حکام سے مزید معلومات موصول ہوں گی، اور ہمارے آن لائن پورٹل کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔