Aaj Logo

شائع 24 اگست 2024 01:26pm

کچے سے لاپتا اہلکار کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو جاری

لیاقت پور میں ماچھکہ واقعے میں کانسٹیبل احمد نواز کےلاپتا ہونےکامعاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

ڈاکوؤں نے مغوی کانسٹیبل احمد نواز ویڈیو جاری کردی۔ مغوی احمد نواز نے کہا کہ ڈاکوؤں کےمطالبات پورے نہ کیے تو مجھےقتل کردیں گے۔

احمد نواز نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مطالبات کیلئے5 بجے تک کی ڈیڈ لائن دیدی، ڈاکوؤں نے کچے سے پولیس کیمپ خالی کرنے کا بڑا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments