کڑک چائے پینے کے شوقین صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ شارجہ میں بھی موجود ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں موجود ’Mustaqbal Restaurant‘ نامی ایک چھوٹا ریسٹورنٹ جہاں ہر وقت گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے، وہاں معیاری چائے اور پراٹھے فروخت کیے جاتے ہیں۔
کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے
رپورٹ کے مطابق چائے کے ریسٹورنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ہزار چائے کے کپ فروخت کیے جاتے ہیں جن میں اکثر ڈیلیوری ڈرائیور اور ٹیکسی ڈرائیور شامل ہوتے ہیں۔ یعنی ماہانہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کپ چائے اور ہر گھنٹے تقریباً 250 کپ فروخت ہوجاتے ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ کے المجاز علاقے میں واقع مستاقبل ریسٹورنٹ میں بننے والی چائے کا ذائقہ کئی دہائیاں گزرنے کے باجود آج تک نہیں بدلا۔ سن 1985 سے لے کر آج تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے لوگ یہاں کی چائے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس ریسٹورنٹ کا رخ کررہے ہیں۔
چائے ریسٹورنٹ کے مالک ہاشم متمتھلا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ان کی کامیابی کا راز ان کی چائے کا ذائقہ ایک جیسا رکھنا ہے، اس لیے گاہک دوبارہ ان کے ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اجزاء کے لیے مقررہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں، جس سے ہمیں ایک جیسا ذائقہ رکھنے اور اپنے گاہکوں کو مطمئن کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چائے تیار کرنے کے لیے ریسٹورنٹ کے عملے کا ہر فرد مقدار برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے یہی ہماری کامیابی کی وجہ ہے۔
ہاشم متمتھلا نے بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے باجود چائے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم اب بھی اپنی چائے 1 درہم میں فروخت کرتے ہیں، جبکہ شارجہ کے دیگر کیفے اب ڈیڑھ درہم وصول کرتے ہیں۔ ہماری چھوٹی دودھ والی چائے 1 درہم جبکہ دودھ والی چائے 2 درہم میں فروخت ہوتی ہے۔
مستقبل چائے ریسٹورنٹ میں لذیز چائے کے ساتھ مزیدار پراٹھے بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ 1,500 اور ماہانہ 48,000 فروخت پراٹھے فروخت ہوتے ہیں۔ چائے کی طرح ایک پراٹھے کی قیمت بھی صرف 1 درہم مختص ہے۔