Aaj Logo

شائع 24 اگست 2024 10:53am

لاہور سے 50 وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی خاوند سمیت گرفتار

لاہور پولیس نے 50 سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی اپنے خاوند سمیت گرفتار کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، موبائلز، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے ملزمہ اسلحہ اپنی چادر میں لپیٹ لے لیتی، وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی تھی۔

Read Comments