ملازمت سے 3 کروڑ کمانا ایک خواب ہوسکتا ہے مگر ایک ملازم ایسا ہے جو حقیقت میں اتنی بڑی رقم بطور تنخواہ وصول کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمازون کے ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ملازم نے ایک نجی آن لائن فورم پر دعویٰ کیا کہ اس نے ڈیڑھ سال میں کچھ خاص کام نہیں کیا، پھر بھی وہ سالانہ 3 کروڑ روپے ( ماہانہ 3 لاکھ 70 ہزار روپے) کی بڑی تنخواہ وصول کرتا ہے۔
ایمازون ملازم ایک سینئر ٹیکنیکل پروگرام مینیجر کی پوسٹ پر کام کرتا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ یہاں بغیر محنت کے ارادے سے آیا ہے۔
ملازم نے اپنا نام کہیں نہیں بتایا تاہم اس نے اپنی کہانی آن لائن شیئر کی، جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ اس نے باس کی نظروں میں آئے بغیر زیادہ کام کرنے سے کیسے گریز کیا۔
کروڑوں کمانے کا دعویٰ کرنے والے ایمازون ملازم نے اپنی اس حکمت عملی کے بارے میں انکشاف کیا کہ میں ایمیزون میں ڈیڑھ سال سے ہوں اور میں نے کوئی کام نہیں کیا۔ مجھے خود بھی حیرانی ہوتی ہے کہ اتنے طویل وقت تک میں نے اپنی اس ٹرک کو کیسے برقرار رکھا؟ میں نے گوگل میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد ایمیزون میں شمولیت اختیار کی۔ میرا منصوبہ ہے کچھ نہ کرنا اور بس تنخواہ لینا۔
ملازم کا آن لائن فورم پر مزید کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں صرف 8 گھنٹے کام کرتا ہے، زیادہ تر میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کام پر مختصر کریڈٹ لیا، جس میں کوئی اہم پروجیکٹ شامل نہیں، صرف 7 چھوٹے مسائل کو حل کرنا، اور ایک رپورٹ تیار کرنا اور چیٹ جی پی ٹی ٹول کی مدد سے 3 دن میں ایک رپورٹ تیار کردینا۔
“ملازم نے اعتراف کیا کہ ان کا بنیادی کام دوسری ٹیموں کو ’نہیں‘ کہنا تھا جو ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے زیادہ تر کام دوسروں تک پہنچانے کے طریقے تلاش کیے، تاکہ وہ انہیں کرنے کی ضرورت نے پڑے۔
ایمازون ملازم کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہوئے۔