ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 18 فروری کو امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکتے تھے ۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔