تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 9 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی نہ بچ سکا۔
یہ حادثہ دارالحکومت بنکاک سے 100 کلو میٹر دور رونما ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز چارٹرڈ تھی جس میں پانچ چینی سیاح اور چار تھائی باشندے سوار تھے۔
بنکاک سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ طیارہ جنگل کے ایسے حصے میں گرا جہاں دلدل تھی۔ ریسکیو ورکرز کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارے کے مسافروں میں پانچ چینی نژاد تھائی باشندوں کے علاوہ پائلٹ، معاون پائلٹ اور دو ایئر ہوسٹس شامل تھیں۔ طیارے کا ملبہ دلدل اور پانی میں پھیلا گیا۔ تھائی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کے اسباب کا پتا لگانے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔