Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2024 07:42pm

کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تک مقرر

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کچے کے کم خطرناک ڈاکووں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر پچیس لاکھ ،خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری پر 5 لاکھ جبکہ خطرناک ترین ڈاکووں کے سرکی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کردی ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہچایا جائے گا ، آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

دوسری طرف پولیس کا کچہ ماچھکہ میں آپریشن تاحال جاری ہے، اب تک پولیس کی جوابی کارروائی سے ڈاکو بشیر شر زخمی ہوا ہے زخمی ڈاکوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ جاری آپریشن میں مزید ڈاکووں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یارخان سمیت تین پولیس افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا آئی جی پنجاب نے کچے کے ڈاکووں کے خاتمے کی یقین دہانی کراوائی۔

Read Comments