Aaj Logo

شائع 23 اگست 2024 06:12pm

چیمپیئنز کپ کے لئے 5 مینٹورز کی تقرری: 28 معروف کرکٹرز کی درخواستیں موصول

چیمپیئنز کپ کے لئے پانچ مینٹورز کی تقرری کے لئے سابق کپتان وقار یونس زمبابوے کے سابق کپتان ٹاٹینڈا تائبو سمیت 28 معروف کرکٹرز کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےفرسٹ کلاس۔ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز کپ کے مینٹورز کے لئے غیرملکی کرکٹرزاورکوچز سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مینٹورز کے لئےجنوبی افریقہ اور زمبابوے سے بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان ٹاٹینڈا تائبو نے بھی مینٹور بننے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے مجموعی طور پر 28 کھلاڑیوں اور کوچز نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔

سابق کپتان وقار یونس بھی درخواستگزاروں میں شامل ہیں مینٹورز کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 22 اگست تھی۔

ڈومیسٹک سیزن میں پی سی بی تینوں فارمیٹ میں چیمپیئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپیئنز کپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی جن کے دنیا کے نامور کرکٹرز مینٹورز ہوں گے ۔

Read Comments