Aaj Logo

شائع 22 اگست 2024 10:27pm

بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی، اہم قانون سازی کئے جانے کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں اہم قانون سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔

پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخی پر اپوزیشن کا اجلاس، اعتماد میں نہ لئے جانے پر اچکزئی ناراض

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈیشن کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو لاہور میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کر لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اگلے چند دنوں میں اہم قانون سازی کرنے جا رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

ہمیں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوکر نقصان ہوا، حافظ حمداللہ

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ قانون سازی کے بارے ابھی بتایا نہیں جا سکتا، اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جا رہا ہے۔

Read Comments