Aaj Logo

شائع 22 اگست 2024 05:47pm

وزیر اعلٰی بلوچستان کی قلعہ عبداللہ کے رہائشی کا علاج بیرون ملک کروانے کی ہدایت

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلعہ عبداللہ کے رہائشی محمد اشرف کا علاج سرکاری اخراجات پر بیرون ملک سے کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ محمد اشرف کی گردن کی ہڈی کا علاج تجویز کردہ اسپتال سے کرایا جائے گا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد اشرف کے بیرون ملک علاج معالجے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

محمد اشرف کا علاج حکومت بلوچستان کرائے گی۔

Read Comments