صدرمملکت نے نابینا شخص کو والد کی پنشن دینے کی ہدایت جاری کر دیں۔
ای اوبی آئی نے نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد آصف زرداری نے احکامات جاری کئے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ای او بی آئی والدکی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے، معذورشہری کے خاندان کے افراد وفات پا چکے ہیں جو پنشن وصول کررہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ کوبےرحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، افسوس ہے کہ ای او بی آئی نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ای او بی آئی نابینا شہری کوپنشن ادا کرے ۔