ایک لڑکی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے سخت مزاج ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کی جو وائرل ہوگئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں ایک لڑکی نے ریڈٹ پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے واٹس ایپ پر اپنے والد کی چیٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کیا۔ لڑکی نے اپنے والد کو نان ویج کھانا (چکن بروسٹ کی تصویر) شئیر کی جس پر وہ غصے میں آگئے۔
لڑک کا کہنا تھا کہ اس نے چکن کی تصویر اپنے والد کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی امید سے بھیجی، لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کے والد کے درمیان طویل عرصے سے بات چیت نہیں ہوئی۔
والد کے حوالے سے لڑکی نے مزید انکشافات کرتے ہوئے لکھا کہ “وہ ہمیشہ مجھ پر چیختے ہیں، والدہ سمیت ہم سب میں غلطیاں تلاش کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ بڑھتی عمر کے دوران والد ہمارے پاس کبھی نہیں بیٹھے، یہاں تک وہ میری والدہ کو بھی برا بھلا کہتے ہیں۔ ان کے ساتھ بات چیت ہمیشہ بحث میں بدل جاتی ہے۔ مجھے میری سالگرہ پر کبھی بھی مبارکباد نہیں دی۔ کبھی تحائف نہیں خریدے۔
لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے والد کا احترام کرتی ہوں مگر ان کے مجھے پیار نہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ پڑھ کر متعدد صارفین نے لڑکی کی حمایت میں کمنٹس کیے تو کچھ صارفین نے لڑکی کو اپنے گھر کے نجی معاملات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔