Aaj Logo

شائع 22 اگست 2024 09:00am

کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پو ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کوریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امن وامان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پو ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد میں ریڈزون سیل، اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان

آج سلام آباد میں ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کریں گے، علی امین گنڈا پور

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے، عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے لیے قانون کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

یاد رہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے زبردستی جلسہ کرنے کی ٹھانی ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرتے ہوئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کردیا۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کردی جبکہ راولپنڈی میں میٹرک کے ضمنی امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

Read Comments