کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والے اضافے کی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 5.76 روپے فی یونٹ اضافہ کی خبر درست نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) 99 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اکتوبر میں ایف سی اے 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ لاگو ہوگا، جبکہ کتوبر کے بلوں میں اضافہ 1.59 روپے فی یونٹ ہوگا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نومبر میں ایف سی اے 3 روپے 16 پیسے لاگو ہوگا اور نومبر میں اضافہ 58 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
قبل ازیں، خبر آئی تھی کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کو مئی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے اور جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔