معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ نے ایک ترک خاتون آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی ہے۔ یہ ڈیزائن ’فلسطین کلیکشن‘ کا حصہ ہے۔
مایہ نے ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام کے علاوہ اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
ماریہ نے لکھا ہے کہ فی زمانہ کوئی بھی چیز راتوں رات لاکھوں، کروڑوں افراد کو معلوم ہو جاتی ہے۔ ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن کاپی کرنے پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی لڑکی سے رابطہ کیا اس اُس سے بھی معذرت چاہی۔
ساتھ ہی ساتھ فیشن ڈیزائنر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ فلسطینی کلیکشن کیلئے ترکیہ کی نوجوان آرٹسٹ سے مل کر کام کریں گی تاکہ فلسطینی عوام کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جاسکیں۔ ماریہ بی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ لبرل لوگ فلسطین کے لیے کچھ کرنے پر معترض ہیں اور طنز و تشنیع کی راہ پر چل رہے ہیں۔