آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔
جنرل (ر) فیض کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے، عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ
آرمی چیف نے کہا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہے، یہی رشتہ پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے نوجوانوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے، قرآن کی آیت پڑھیں ’کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟‘
پنجاب پولیس کا اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف نے پارہ چنار میں فسادات پر سوال کا بھی جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ قبائل مل بیٹھ کر تمام تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں، خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے، خیبرپختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کردہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔
اس موقع پر انہوں نے شعر بھی پڑھا، ”افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر، ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ“۔