ملک بھر میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔