Aaj Logo

شائع 21 اگست 2024 01:36pm

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج پر دوران تفتیش تشدد کا انکشاف

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی میڈیکل کے لیےدرخواست پر آج سماعت کی۔

درخواست ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

عدالتی حکم پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان پیش ہوئے اور آمنہ عروج کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی۔

جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں تفتیش کے دوران آمنہ عروج پر تشدد کا انکشافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئےہیں۔ اس کی ٹانگوں پر تین انجریزہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں درخواست کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آمنہ عروج نے دوران تفتیش کرنٹ لگانے کا الزام لگایا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے کرنٹ لگانے سے متعلق آمنہ عروج کے بیان سے اتفاق نہیں کیاہے۔

عدالت نے ایم ایس سروسز اسپتال کو آمنہ عروج کا مکمل میڈیکل کروا کر27 اگست تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی ملتوی کردی۔

Read Comments