ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کو جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے لیے ’غیر تعمیری‘ قرار دیا ہے جس میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ کے کچھ علاقوں اور مصر کی سرحد کے ساتھ ملحقہ جنوبی علاقوں میں موجود رہے گی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ’غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے لیے تعمیری نہیں ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ کے کچھ علاقوں اور مصر کی سرحد کے ساتھ ملحقہ جنوبی علاقوں میں موجود رہے گی۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرقِ وسطیٰ کے دورہ مکمل کرچکے ہیں۔ دورے کا مقصد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھانا تھا۔
پیر کے روز امریکی وزیرِ خارجہ نے یروشلم میں نتن یاہو کی ساتھ تین گھنٹے ملاقات کی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی معاہدے کے قریب لانے کے لیے پیش کی گئی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، انٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سے بات کرے ہوئے نتن یاہو کا کہنا تھا کہ کہ انھوں نے امریکی وزیرِ خارجہ کو اس بات پر راضی کر لیا ہے کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوجی غزہ کے کچھ علاقوں اور مصر کی سرحد کے ساتھ ملحقہ جنوبی علاقوں میں میں موجود رہیں گے۔