Aaj Logo

شائع 21 اگست 2024 12:53pm

ایک اور انوکھی ڈش ایجاد، بھارت میں آئسکریم کے پکوڑے فروخت ہونے لگے

دنیا بھر میں مختلف کھانوں کے تجربات کیے جاتے ہیں جو ذائقے میں اچھے ثابت ہوتے ہیں مگر بھارت میں کیے جانے والے کھانے کے غیر معمولی تجربات نے دنیا کو حیران کر دیا۔

اس سے قبل بھی بھارتی فوڈ اسٹریٹس میں ذائقوں میں مختلف دو کھانوں کو ملا کر ایک نئی ڈش تیار کی جاتی رہی ہے جن میں ہری مرچوں کا حلوہ ، ڈیزل کے پراٹھے شامل ہیں، وہیں اب ایک نئی ڈش متعارف کرائی گئی ہے جس کا نام ’آئس کریم پکوڑا‘ ہے۔

جی ہاں ! بھارتی فوڈ اسٹریٹ پر یہ نئی ڈش فروخت ہو رہی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور پھر صارفین نے اس ڈش کے تجربے پر سوالیہ نشان بھی اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پکوڑہ فروش کو آئس کریم کے پکوڑے بناتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے اسے مضرِ صحت قرار دیا تو کسی نے سوال کیا کہ اس ڈش کا نام کیا ہو گا۔

Read Comments