Aaj Logo

شائع 21 اگست 2024 12:00pm

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لانے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا اور ساتھ ہی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لانے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ تک قرض دیں گے، قرض 7 سال کی آسان قسطوں میں بغیر سود ادا کرنا ہوگا، ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا مجھ سمیت سب کو شدت سے انتظار تھا، اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، اپنی چھت، اپنا گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلا، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا، چھت کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ جس کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان کے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس پوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ اس سے آگے ہم جلدی جلدی گھر بناکر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا، اپنے دور میں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیے، وہ مجھ سے کہتے تھے کسی کو رہنے کے لیے چھت دے دو تو اس سے بڑے خدمت کوئی نہیں، اگر اس اسکیم میں شہری علاقوں میں اگر عوام کے پاس ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دے گی جس کو 7 سال کی آسان قسطوں میں ادا کرنا ہے، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا پھر ہر مہینے 15 لاکھ کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

’بجلی بلوں میں ریلیف بیوقوفی ہے، کرپشن کا پیسا جیب میں ڈالنا نہیں ہے؟‘ مریم نواز کی سندھ حکومت پر تنقید

انہوں نے بتایا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور مجھے اس کا احساس ہے، اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیے ہم بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رہے ہیں اور پھر تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لے کر آرہے ہیں، تو جن کے پاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس مین کوئی سروس جارج نہیں ، کوئی ٹیکس، کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں، میں نے بینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ اس کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے ایک نمبر بھی دیا ہے، لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ اگر اپنا گھر نہیں ہے اور کرایہ ادا کرتے ہیں تو اس کرایے سے کم اس اسکیم کی قسط رکھوں، اپنا گھر اپنی چھت کی دوسری اسکیم ہے اس کو ہم شروع میں 5،6 اضلاع مین شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ساری زندگی محنت کرتے ہیں گھر بنانے کے لیے، یہ اسکیم اس خواہش کو مد نظر رکھ کے بنائی گئی ہیں، میرا ارادہ ہے کہ اس کو ہم پنجاب کے ہر کونے تک لے جائیں 5 سالوں میں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں پنجاب کو دیکھ کے، میں روز 16 گھنتے روز کام کرتی ہوں اور اسی وجہ سے سب اسکیمز کو لانچ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

’بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے‘ مراد علی شاہ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ گھر کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے، پنجاب کے عوام کو 45 سے 50 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں، تاریخ کی سب سے بڑی سولر اسکیم بھی لے کر آرہے ہیں۔

Read Comments