Aaj Logo

شائع 21 اگست 2024 11:21am

ٹریفک کی پرواہ کیے بغیر خاتون کا بیچ سڑک پر ڈانس، پولیس حرکت میں آگئی

آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور چند ویوز حاصل کرنے کی خاطر نت نئے اور خطرناک طریقے اپناتا ہے جس سے اکثر تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی جس میں ایک خاتون کو مصروف سڑک پر رقص کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مصروف شاہراہ پر ڈانس کرنے والی خاتون کے ساتھ حادثہ بھی پیش آسکتا تھا مگر وائرل ہونے کی خاطر انہوں نے تیز رفتار ٹریفک کی بھی کوئی پرواہ نہیں کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے خوشگوار موسم میں خاتون اپنی کار کی چھت پر بیٹھی ہوتی ہیں اور پھر نیچے اتر کر اچانک سڑک پر ڈانس اسٹیپ شروع کردیتی ہے جہاں کار اور موٹرسائکلیں تیزی سے گزر رہی ہوتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو ایکس صارف نشانت شرما نے شیئر کیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ویڈیو دیکھیں، وہ کیسے سڑک کے بیچ میں ڈانس کر رہی ہے، اور پیچھے سے گاڑیاں تیز رفتاری سے آرہی ہیں، یہاں تک کہ خاتون نے روڈ کی سفید لائن کو بھی عبور کرلیا ہے۔

خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی پولیس تک جا پہنچی جس کے بعد انہوں نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پیغام لکھا کہ خاتون کے خلاف ضروری کارروائی کے لیے گاڑی کا نمبر، وقت، تاریخ اور جگہ شیئر کریں۔

ویڈیو پر اب تک دو لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد لائکس بھی آئے۔

Read Comments