Aaj Logo

شائع 21 اگست 2024 09:44am

متحدہ عرب امارات: سوشل میڈیا پر یہ آن لائن کام آپ کو جیل کی ہوا کِھلا سکتے ہیں

کیا آپ نے کبھی کسی کو ایسی پوسٹ بھیجی ہے جو جعلی نکلی ہو، یا آپ اپنے دوستوں کو ٹرول کرنے کیلئے تنقید آمیز پوسٹ بھیجتے کرتے ہیں؟

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس طرح کی آن لائن پوسٹ سے بڑی سزا ہوسکتی ہے۔ غلط معلومات پھیلانا، آن لائن کسی کو بدنام کرنا آپ کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام کی جانب سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے ابوظہبی نے ایک نیا اصول متعارف کرایا۔ اگر آپ سوشل میڈیا پر آن لائن بزنس اجازت کے بغیر مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں تو آپ کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مختصر یہ کہ اب آپ کو ابوظہبی میں سوشل میڈیا پر اشتہار دینے کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت پریشانی سے بچنے کیلئے ان 7 اہم اصولوں پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

1- متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت کچھ بھی ایسا پوسٹ نہ کریں جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر یا امارات کے رہنماؤں کی توہین یا تنقید شامل ہو۔ ساتھ ہی حکومت یا ملک کو چلانے کے طریقے پر تنقید اور ملک کی ساکھ یا مفادات کو نقصان پہنچانا ہو۔

2- ایسی غلط معلومات پوسٹ کرنے سے گریز کریں جس سے ملک کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔

3- ایسا کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کریں جس میں معاشرے میں صحیح اور غلط کے خلاف جانا اور بچوں کو نقصان پہنچانا شامل ہو۔

4- عدالت یا سرکاری اجلاس میں کیا ہوتا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے اجتناب کریں۔

5- کسی کے حوالے سے جھوٹی معلومات اور جعلی دستاویزات کبھی بھی شئیر نہ کریں۔

6- انچارج سنبھالنے اور سرکاری افسران کی شکایت کرنے یا ان پر فضول تنقید سے بھی آپ کو بڑی سزا مل سکتی ہے۔

7- خلیج ٹائمز کے مطابق ملک کی ساکھ، وقار یا حیثیت کا مذاق اڑانے یا نقصان پہنچانے کے ارادے سے معلومات، مواد یا جھوٹی افواہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر صارفین کو پانچ لاکھ درہم بھاری جرمانے کے ساتھ 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Read Comments