گھروں میں پینٹ کروانا اکثر ایک مسئلہ بن جاتا ہے، کیونکہ اس سے دیواروں کو تو نئی زندگی اور رونق مل جاتی ہے۔ لیکن فرش اور سوئچ بورڈ یا ماربل ٹائلز کا ستیاناس ہوجاتا ہے۔
ان پر گرنے والے چھینٹے اور دھبے چپک کرگھر کی مجموری خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اس کےتاثر کو خراب کر دیتے ہیں۔ اور اگر تھوڑی تاخیر ہوجائے تو یہ دھبے چپک جاتے ہیں ، جنہیں فرش سے ہٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔
لکڑی کے فرنیچر پرلگے نشانات اخروٹ سے دورکریں
فرش سے لے کر سوئچ بورڈ تک ان دھبوں کو ہٹانے کے لیے یہ ٹوٹکے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جس سے فرش پر گرنے والے پینٹ کو فورا صاف کرنے سے وہ فورا صاف ہو جاتے ہیں۔ اور ماربل یا ٹائلز کی پالش بھی خراب نہیں ہوتی ہے۔
اگر پینٹ کے داغ زیادہ پرانے نہیں ہیں اور صرف چند گھنٹے پہلے کے ہیں، تو پھر انہیں ہٹانے کے لیے مایونیز سے کام لیا جاسکتا ہے۔ یہ تازہ دھبوں کو دور کرنے کے لیے فوری اثر دکھاتا ہے۔ مایونیز کو خاص طور پر سوئچ بورڈ، ٹائلز، دروازے کے ہینڈلزپر لگے پینٹ کے داغوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو مایونیز لینا ہوگا اور داغ پر لگا دینا ہوگا۔ مایونیز میں موجود تیل، پینٹ سے تیل کو تورنے یا نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ مایونیزکو دھبوں پر لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر کپڑے سے صاف کر لیں۔ سارے داغ دور ہو جائیں گے۔
اگر فرش پر پینٹ کے داغ پرانے ہو گئے ہوں ، خصوصا ٹائلز یا ماربل پر، تو انہیں ہٹانے لے لیےتھینر کافی کارآمد رہتا ہے ۔ تھینر کے قطروں کو داغوں والے حصے پرڈالیں اور اسے ایک سے آدھے گھنٹے کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ایک کپڑے سے انہیں رگڑ کر صاف کر لیں۔ داغ بالکل غائب ہو جائیں گے۔