بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سالوں بعد اپنی فلم ”موہرا“ کے گانے ”ٹپ ٹپ برسا پانی“ کی شوٹنگ کے دوران خود پر بیتی اذیت کے بارے میں حیرت انگیز باتیں بیان کی ہیں۔
روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے گھٹنوں اور ٹخنوں سے خون بہہ رہا تھا اور پاؤں میں ایک زنگ آلود کیل گھس گئی تھی، انہیں گانے کی شوٹنگ کے اگلے دن سخت بخار بھی ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا، ’جب آپ بارش کے ان گانوں کی شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں، تو وہ آپ کو گیزر کا گرم پانی نہیں دیتے۔ آپ کو ٹینکر سے ٹھنڈا پانی ملتا ہے! اگر آپ نے گانا دیکھا ہے تو پایا ہوگا کہ ہم ایک تعمیراتی جگہ پر شوٹنگ کر رہے تھے اور چونکہ میں نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی تو میں گھٹنے کے پیڈ نہیں پہن سکتی تھی، ہیلز نہیں پہن سکتی تھی کیونکہ وہاں پتھر اور کیلیں تھیں‘۔
عامر خان غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے
روینہ نے کہا، ’اگر آپ نے میری انٹری کو دیکھا، تو میں اپنے گھٹنوں کے بل پھسل رہی ہوں! میرے گھٹنوں، ٹخنوں سے خون بہہ رہا تھا! مجھے ٹیٹنس کا شاٹ لینا پڑا کیونکہ میرے پاؤں کو ایک زنگ آلود کیل چھید گئی تھی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو گانا دیکھ کر یہ سب دلکش لگ رہا ہوگا اور سوچ رہے ہوں گے کہ ہم نے بہت مستی کی، ’نہیں ہم نے نہیں کی۔ وہاں کچھ نہیں ہو رہا تھا! یہ دردناک تھا، زخم تھے، اور صرف چہرہ خوش تھا۔ بار بار ٹھنڈی بارش کے بعد دوسرے دن مجھے بخار ہو گیا، میں نے اگلے تین دن تک شوٹنگ کی‘۔
عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’ڈان‘ کا لقب دے دیا
خیال رہے کہ ”موہرا“ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی۔ آن اسکرین جوڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے نے فلم کے بعد منگنی کرلی تھی، لیکن بعد میں اسے ختم کردیا۔ دونوں اب فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل“ کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔