Aaj Logo

شائع 20 اگست 2024 06:48pm

وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند

احتساب عدالت اسلام آباد نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس چار سال بعد بند کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی ہے، سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2022 میں احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس ریفرنس میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ دو ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے تھے اور پھر رواں سال اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔

بعد ازاں 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

Read Comments